یاران نبی میں تھی لڑائی کس میں

(Rubai)

یاران نبی میں تھی لڑائی کس میں
الفت کی نہ تھی جلوہ نمائی کس میں
وہ صدق وہ عدل وہ حیا اور وہ علم
بتلاؤ کوئی کہ تھی برائی کس میں
یاران نبی میں تھی لڑائی کس میں — مرزا اسد اللہ خان غالب