گر جوہر امتیاز ہوتا ہم میں

(Rubai)

گر جوہر امتیاز ہوتا ہم میں
رسوا کرتے نہ آپ کو عالم میں
ہیں نام و نگیں کمیں گہ نقب شعور
یہ چور پڑا ہے خانۂ خاتم میں
گر جوہر امتیاز ہوتا ہم میں — مرزا اسد اللہ خان غالب