رقعے کا جواب کیوں نہ بھیجا تم نے

(Rubai)

رقعے کا جواب کیوں نہ بھیجا تم نے
ثاقب حرکت یہ کی ہے بیجا تم نے
حاجی کلو کو دے کے بے وجہ جواب
غالبؔ کا پکا دیا کلیجا تم نے
رقعے کا جواب کیوں نہ بھیجا تم نے — مرزا اسد اللہ خان غالب