ہم نشیں تارے ہیں اور چاند شہاب الدین خاں

(Sehra)

ہم نشیں تارے ہیں اور چاند شہاب الدین خاں
بزم شادی ہے فلک کاہ کشاں ہے سہرا
ان کو لڑیاں نہ کہو بحر کی موجیں سمجھو
ہے تو کشتی میں ولے بحر رواں ہے سہرا
ہم نشیں تارے ہیں اور چاند شہاب الدین خاں — مرزا اسد اللہ خان غالب