گئے وہ دن کہ نادانستہ غیروں کی وفاداری

(Qata)

گئے وہ دن کہ نادانستہ غیروں کی وفاداری
کیا کرتے تھے تم تقریر ہم خاموش رہتے تھے
بس اب بگڑے پہ کیا شرمندگی جانے دو ہل جاؤ
قسم لو ہم سے گر یہ بھی کہیں کیوں ہم نہ کہتے تھے
گئے وہ دن کہ نادانستہ غیروں کی وفاداری — مرزا اسد اللہ خان غالب