میں انہیں چھیڑوں اور کچھ نہ کہیں (Ghazal)میں انہیں چھیڑوں اور کچھ نہ کہیںچل نکلتے جو مے پیے ہوتے قہر ہو یا بلا ہو جو کچھ ہوکاش کے تم مرے لیے ہوتے میری قسمت میں غم گر اتنا تھادل بھی یارب کئی دیے ہوتے آ ہی جاتا وہ راہ پر غالبؔکوئی دن اور بھی جیے ہوتےBack