مسلمانوں کے میلوں کا ہوا قل

(Qata)

مسلمانوں کے میلوں کا ہوا قل
پجے ہے جوگ مایا اور دیبی
نشاں باقی نہیں ہے سلطنت کا
مگر ہاں نام کو اورنگ زیبی
مسلمانوں کے میلوں کا ہوا قل — مرزا اسد اللہ خان غالب