رہتے ہیں افسردگی سے سخت بیدر دانہ ہم
رہتے ہیں افسردگی سے سخت بیدر دانہ ہم
شعلہ ہا نذر سمندر بلکہ آتش خانہ ہم
حسرت عرض تمنا یاں سے سمجھا چاہیے
دو جہاں حشر زبان خشک ہیں جوں شانہ ہم
کشتی عالم بہ طوفان تغافل دے کہ ہیں
عالم آب گداز جوہر افسانہ ہم
وحشت بے ربطی پیچ و خم ہستی نہ پوچھ
ننگ بالیدن ہیں جوں موے سر دیوانہ ہم