رات دل گرم خیال جلوۂ جانانہ تھا
رات دل گرم خیال جلوۂ جانانہ تھا
رنگ روے شمع برق خرمن پروانہ تھا
شب کہ تھی کیفیّت محفل بیاد روے یار
ہر نظر میں داغ مے خال لب پیمانہ تھا
شب کہ باندھا خواب میں آنے کا قاتل نے جناح
وہ فسون وعدہ میرے واسطے افسانہ تھا
دود کو آج اس کے ماتم میں سیہ پوشی ہوئی
وہ دل سوزاں کہ کل تک شمع ماتم خانہ تھا
ساتھ جنبش کے بیک برخاستن طے ہوگیا
تو کہے صحرا غبار دامن دیوانہ تھا
دیکھ اس کے ساعد سیمین و دست پر نگار
شاخ گل جلتی تھی مثل شمع گل پروانہ تھا
شکوۂ یاراں غبار دل میں پنہاں کر دیا
غالبؔ ایسے گنج کو شایاں یہی ویرانہ تھا
اے اسدؔ رویا جو دشت غم میں میں حیرت زدہ
آئینہ خانہ ز سیل اشک ہر ویرانہ تھا