تا ہم کو شکایت کی بھی باقی نہ رہے جا

(Ghazal)

تا ہم کو شکایت کی بھی باقی نہ رہے جا
سن لیتے ہیں گو ذکر ہمارا نہیں کرتے
 
غالبؔ ترا احوال سنا دیں گے ہم ان کو
وہ سن کے بلا لیں یہ اجارا نہیں کرتے

Source: متداول

تا ہم کو شکایت کی بھی باقی نہ رہے جا — مرزا اسد اللہ خان غالب