اے جہاں آفریں خداے کریم

(Masnavi)

اے جہاں آفریں خداے کریم
صانع ہفت چرخ و ہفت اقلیم
نام مکلوڈ جن کا ہے مشہور
یہ ہمیشہ بہ صد نشاط و سرور
عمر و دولت سے شادمان رہیں
اور غالبؔ پہ مہربان رہیں
اے جہاں آفریں خداے کریم — مرزا اسد اللہ خان غالب