سیہ گلیم ہوں لازم ہے میرا نام نہ لے

(Qata)

سیہ گلیم ہوں لازم ہے میرا نام نہ لے
جہاں میں جو کوئی فتح و ظفر کا طالب ہے
ہوا نہ غلبہ میسر کبھی کسی پہ مجھے
کہ جو شریک ہو میرا شریک غالبؔ ہے
سیہ گلیم ہوں لازم ہے میرا نام نہ لے — مرزا اسد اللہ خان غالب