ہونا
20 Misre
- بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
- آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا
- در و دیوار سے ٹپکے ہے بیاباں ہونا
- آپ جانا ادھر اور آپ ہی حیراں ہونا
- جوہر آئنہ بھی چاہے ہے مژگاں ہونا
- عید نظارہ ہے شمشیر کا عریاں ہونا
- تو ہو اور آپ بہ صد رنگ گلستاں ہونا
- لذت ریش جگر غرق نمکداں ہونا
- ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا
- جس کی قسمت میں ہو عاشق کا گریباں ہونا
- قیامت ہے سرشک آلودہ ہونا تیری مژگاں کا
- مرا ہونا برا کیا ہے نوا سنجان گلشن کو
- ہر غنچہ كا گل ہونا آغوش کشائی ہے
- زنہار نہ ہونا طرف ان بے ادبوں سے
- ہر چند کہ دوستی میں کامل ہونا
- ممکن نہیں یک زبان و یک دل ہونا
- ہے مفت نگاہ کا مقابل ہونا
- خامے کا صفحے پر رواں ہونا
- شاخ گل کا ہے گلفشاں ہونا
- شرم سے پانی پانی ہونا ہے