وا
40 Misre
- اے خوشا وقتے کہ ساقی یک خمستاں وا کرے
- گر تب آسودۂ مژگاں تصرف وا کرے
- کہ مژگاں جس طرف وا ہو بکف دامان صحرا ہے
- کی ہے وا اہل جہاں نے بہ گلستان جہاں
- خلوت بال و پر قمری میں وا کر راہ شوق
- جنبش دل سے ہوے ہیں عقدہ ہاے کار وا
- ہے سر نوشت میں رقم وا شکستگی
- خرمن بباد وا دعوے ہیں بہو سو ہو
- وا شگفتن ہاے دل در رہن مضموں ہے مجھے
- موج غبار سے پر یک دشت وا کروں
- درد اور یہ کمیں کہ رہ نالہ وا کروں
- میں چشم وا کشادہ و گلشن نظر فریب
- تکلف عافیت میں ہے دلا بند قبا وا کر
- عشق نے وا کی ہے ہر یک خار سے مژگان عجز
- تکلف عاقبت میں ہے دلا بند قبا وا کر
- کروں گا اشک ہاے وا چکیدہ سے حساب اس کا
- وحشت نالہ بہ وا ماندگی وحشت ہے
- اگر وا ہو تو دکھلادوں کہ یک عالم گلستاں ہے
- وا کیا ہرگز نہ میرا عقدۂ تار نفس
- وا کرسکے یاں کون بجز کاوش شوخی
- چشم زنجیر کو وا باندھتے ہیں
- چرخ وا کرتا ہے ماہ نو سے آغوش وداع
- مشکل کہ تجھ سے راہ سخن وا کرے کوئی
- آخر کبھی تو عقدۂ دل وا کرے کوئی
- چاک جگر سے جب رہ پرسش نہ وا ہوئی
- کہ چشم تنگ شاید کثرت نظارہ سے وا ہو
- چشم وا گردیدہ آغوش وداع جلوہ ہے
- الٹے پھر آئے در کعبہ اگر وا نہ ہوا
- جنبش دل سے ہوئے ہیں عقدہ ہائے کار وا
- وا کر دیے ہیں شوق نے بند نقاب حسن
- مٹ گیا گھسنے میں اس عقدے کا وا ہو جانا
- چشم کو چاہیے ہر رنگ میں وا ہو جانا
- موج غبار سے پر یک دشت وا کروں
- درد اور یہ کمیں کہ رہ نالہ وا کروں
- کہ مژگاں جس طرف وا ہو بہ کف دامان صحرا ہے
- جادہ ہے وا شدن پیچش طومار ہنوز
- یاس کو دو عالم سے لب بہ خندہ وا پایا
- جو عقدہ دشوار کہ کوشش سے نہ وا ہو
- تو وا کرے اس عقدے کو سو بھی بہ اشارت
- مفت وا گستردنی ہے فرش خواب آئینے پر