مژہ
24 Misre
- ہے بر سر مژہ نگراں دیدبان اشک
- حیراں ہوں دامن مژہ کیوں جھاڑتا نہیں
- مژہ پیچک میں مہ کی سوزن آسا چیدنی جانے
- مژہ فرش رہ و دل ناتواں و آرزو مضطر
- چشم شبنم میں نہ ٹوٹا مژہ خار ہنوز
- مژہ ہے شانہ کش طرہ گفتار ہنوز
- نفس کرتا ہے رگ ہاے مژہ پر کام نشتر کا
- یک مژہ برہم زدن حشر دوعالم فتنہ ہے
- سر شک آگیں مژہ سے دست از جاں شستہ ابرو تھا
- اشک جوں بیضۂ مژہ سے تہ پر پنہاں ہے
- صد جنبش دل یک مژہ برہم زدنی ہے
- مژہ فال دو جہاں خواب پریشاں زدہ ہے
- مژہ پہلوے چشم اے جلوۂ ادراک باقی ہے
- نذر مژہ کر دل و جگر کو
- مژہ ہے ریشۂ رز انگور
- جادۂ سیر دوجہاں یک مژہ خواب پا سمجھ
- مژہ پوشیدنی ہا پردۂ تصویر عریاں ہے
- مژہ فرش رہ و دل ناتوان و آرزو مضطر
- مژہ کو جواہر رقم دیکھتے ہیں
- کشاد و بست مژہ سیلی ندامت ہے
- میں اور دکھ تری مژہ ہائے دراز کا
- مژہ ہے شانہ کش طرۂ گفتار ہنوز
- بتاؤ اس مژہ کو دیکھ کر کہ مجھ کو قرار
- دل میں چھری چبھو مژہ گر خونچکاں نہیں