مشکل
30 Misre
- بہ وحشت گاہ امکاں اتفاق چشم مشکل ہے
- براے حل مشکل ہوں زپا افتادۂ حسرت
- بہ نوک ناخن شمشیر کیجیے حل مشکل ہا
- رز میں جو انگور نکلا عقدۂ مشکل ہوا
- پرواز فنا مشکل میں عجز تن آسانی
- اسدؔ کو زیست تھی مشکل اگر نہ سن لیتا
- مشکل آساں کن یک خلق تغافل تا چند
- فروغ حسن سے ہوتی ہے حل مشکل عاشق
- لذت عرض کشاد عقدۂ مشکل نہ پوچھ
- مشکل عشق ہوں مطلب نہیں آساں میرا
- جوہر طلسم عقدۂ مشکل ہے آئنہ
- جو گرہ آپ نہ کھولی اسے مشکل باندھا
- مشکل کہ تجھ سے راہ سخن وا کرے کوئی
- حریف مطلب مشکل نہیں فسون نیاز
- رحم کر اپنی تمنا پر کہ کس مشکل میں ہے
- مشکل عشق ہوں مطلب نہیں آساں میرا
- شمار سبحہ مرغوب بت مشکل پسند آیا
- کشایش کو ہمارا عقدۂ مشکل پسند آیا
- سخت مشکل ہے کہ یہ کام بھی آساں نکلا
- دنیا میں کوئی عقدۂ مشکل نہیں رہا
- ولے مشکل ہے حکمت دل میں سوز غم چھپانے کی
- برائے حل مشکل ہوں ز پا افتادۂ حسرت
- فروغ حسن سے ہوتی ہے حل مشکل عاشق
- کہ تار دامن و تار نظر میں فرق مشکل ہے
- سہل تھا مسہل و لے یہ سخت مشکل آپڑی
- چاہیں اگر حضور تو مشکل نہیں یہ کام
- مشکل ہے زبس کلام میرا اے دل
- گویم مشکل وگرنہ گویم مشکل
- سخت مشکل ہوگا سلجھانا تجھے
- اس کو آمد نامہ کچھ مشکل نہیں