قیامت
36 Misre
- اثر سوز محبت کا قیامت بے محابا ہے
- اسدؔ اٹھنا قیامت قامتوں کا وقت آرایش
- اسدؔ طلسم قفس میں رہے قیامت ہے
- قیامت کشتۂ لعل بتاں کا خواب سنگیں ہے
- صبح قیامت ایک دم گرگ تھی اسدؔ
- دم صبح قیامت در گریبان قبا گم ہو
- ہم کو جلدی ہے مگر تو نے قیامت ڈھیل کی
- قیامت ہے کہ سن لیلیٰ کا دشت قیس میں آنا
- تا قیامت شب فرقت میں گزر جائے گی عمر
- صبح قیامت ایک دم گرگ تھی اسدؔ
- قیامت کے فتنے کو کم دیکھتے ہیں
- کل تم گئے کہ ہم پہ قیامت گزر گئی
- میں جو کہتا ہوں کہ ہم لیں گے قیامت میں تمہیں
- رہا گر کوئی تا قیامت سلامت
- جنون ساختہ و فصل گل قیامت ہے
- فتنۂ شور قیامت کس کے آب و گل میں ہے
- قیامت ہے سرشک آلودہ ہونا تیری مژگاں کا
- قیامت ہے کہ سن لیلی كا دشت قیس میں آنا
- جاتے ہوئے کہتے ہو قیامت کو ملیں گے
- کیا خوب قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور
- قیامت کشتۂ لعل بتاں کا خواب سنگیں ہے
- قیامت اک ہوائے تند ہے خاک شہیداں پر
- الٰہی یک قیامت خاور آ ٹوٹے بدخشاں پر
- اثر سوز محبت کا قیامت بے محابا ہے
- کہاں تک روؤں اس کے خیمے کے پیچھے قیامت ہے
- نہیں کہ مجھ کو قیامت کا اعتقاد نہیں
- اس میں ہمارے سر پہ قیامت ہی کیوں نہ ہو
- دم لیا تھا نہ قیامت نے ہنوز
- سنبھلنے دے مجھے اے نا امیدی کیا قیامت ہے
- قیامت ہے کہ ہووے مدعی کا ہم سفر غالبؔ
- سایہ خورشید قیامت میں ہے پنہاں مجھ سے
- دو دن بھی جو کاٹے تو قیامت تعبوں سے
- تھا موجد عشق بھی قیامت کوئی
- تا قیامت شب فرقت میں گزر جائے گی عمر
- اسداللہ خاں قیامت ہے
- تم سلامت رہو قیامت تک