قدم
46 Misre
- صدف کی ہے ترے نقش قدم میں کیفیت
- کوچۂ یار جو مجھ سے قدم چند رہا
- عروج نشہ ہے سر تا قدم قد چمن رویاں
- فتادگی میں قدم استوار رکھتے ہیں
- نگاہ دیدۂ نقش قدم ہے جادۂ راہ
- غم و عشرت قدم بوس دل تسلیم آئیں ہے
- ہوں خاک نشیں از پئے ادراک قدم بوس
- عرش پر تیرے قدم سے ہے دماغ گرد رہ
- رفتار سے شیرازۂ اجزاے قدم باندھ
- گر خاک ہو گلدستۂ صد نقش قدم باندھ
- طاقت بساط دستگہ یک قدم نہیں
- سر تا قدم گزارش ذوق سجود تھا
- اے آبلے کرم کر یاں رنجہ یک قدم کر
- نقش قدم ہیں ہم کف پاے نگار کے
- صورت نقش قدم ہوں رفتۂ رفتار دوست
- گئے ہیں چند قدم پیشتر در و دیوار
- سر تا قدم گزارش ذوق سجود تھا
- جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں
- کہ شب رو کا نقش قدم دیکھتے ہیں
- رکھتے ہو تم قدم مری آنکھوں سے کیوں دریغ
- کرتے ہو مجھ کو منع قدم بوس کس لیے
- اٹھ نہیں سکتا ہمارا جو قدم منزل میں ہے
- نقش قدم ہیں ہم کف پاۓ نگار کے
- یک قدم وحشت سے درس دفتر امکاں کھلا
- کہ اپنے سائے سے سر پاؤں سے ہے دو قدم آگے
- ہر گام آبلے سے ہے دل در تہ قدم
- اٹھا اور اٹھ کے قدم میں نے پاسباں کے لیے
- حباب موجۂ رفتار ہے نقش قدم میرا
- زمیں کو سیلئ استاد ہے نقش قدم میرا
- صد رہ آہنگ زمیں بوس قدم ہے ہم کو
- ہر قدم سائے کو میں اپنے شبستاں سمجھا
- ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یا رب
- مشکیں لباس کعبہ علی کے قدم سے جان
- ہر قدم دورئ منزل ہے نمایاں مجھ سے
- خضر بھی یاں اگر آجائے تو لے ان کے قدم
- صورت نقش قدم خاک بہ فرق تمکیں
- جلوہ پرواز ہو نقش قدم اس کا جس جا
- جنت نقش قدم سے ہوں میں اس کی گلچیں
- کہ جہاں تک چلے اس سے قدم اور مجھ سے جبیں
- چشم نقش قدم آئینہ بخت بیدار
- مشقی نقش قدم نسخۂ آب حیواں
- جس کے حیرت کدۂ نقش قدم میں مانی
- ہم عبادت کو ترا نقش قدم مہر نماز
- تیرا نقش قدم آئینہ شان اظہار
- موج مے لیک زسر تا قدم آغوش خمار
- اے عمر گزشتہ یک قدم استقبال