صبا
27 Misre
- جنبش موج صبا ہے شوخی رفتار باغ
- ہے دم سرد صبا سے گرمی بازار باغ
- صبا خرامی خوباں بہار ساماں ہے
- خرام تجھ سے صبا تجھ سے گلستاں تجھ سے
- شرار آہ سے موج صبا دامان گلچیں ہے
- نے صبا بال پری نے شعلہ سامان جنوں
- حب شبنم سے صبا ہر صبح کرتی ہے علاج
- شمع ساں میں تہ دامان صبا جاتا ہوں
- مگر طوفان مے میں پیچش موج صبا گم ہو
- بال پری بہ شوخی موج صبا گرو
- موج گل موج شفق موج صبا موج شراب
- تیرے توسن کو صبا باندھتے ہیں
- صبا جو غنچے کے پردے میں جا نکلتی ہے
- دہان مار سے گویا صبا نکلتی ہے
- سبزہ بیگانہ صبا آوارہ گل نا آشنا
- کیوں ہے گرد رہ جولان صبا ہو جانا
- بے شانۂ صبا نہیں طرہ گیاہ کا
- حب شبنم سے صبا ہر صبح کرتی ہے علاج
- غم آوارگی ہائے صبا کیا
- زنار واگسستہ ہے موج صبا مجھے
- کبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں
- بوے گل سے نفس باد صبا عطر آگیں
- مستی باد صبا سے ہے بہ عرض سبزہ
- طرہ ہا بس کہ گرفتار صبا ہیں شانہ
- شاخ گلبن پہ صبا چھوڑ کے پیراہن خار
- بیم سے جس کے صبا توڑے ہے صد جا زنار
- صبا لگا وہ طپانچے طرف سے بلبل کی