تاثیر
26 Misre
- تاثیر جستن اشک سے نقش بر آب ہے
- امیدوار ہوں تاثیر تلخ کامی سے
- یک نگاہ صاف صد آئینہ تاثیر ہے
- شب تری تاثیر سحر شعلۂ آواز سے
- بہار بے خزاں از آہ بے تاثیر ہے پیدا
- نفس آئینہ دار آہ بے تاثیر بہتر ہے
- اسدؔ تاثیر صافی ہاے حیرت جلوہ پرور ہو
- کہتے ہیں کہ تاثیر ہے فریاد جرس کو
- دکان ناوک تاثیر ہے از خود تہی ماندن
- رہا بے گانۂ تاثیر افسوں آشنائی کا
- جان عاشق حامل صد غلبۂ تاثیر ہے
- طبع عاشق حامل صد غلبۂ تاثیر ہے
- سامان دعا وحشت و تاثیر دعا ہیچ
- جب نالہ خوں ہو غافل تاثیر کیا بلا ہے
- نالہ برخود غلط شوخی تاثیر آیا
- اشک پیدا کر اسدؔ گر آہ بے تاثیر ہے
- عشق تاثیر سے نومید نہیں
- خوش ہوں گر نالہ زبونی کش تاثیر نہیں
- اسدؔ زندانی تاثیر الفت ہاۓ خوباں ہوں
- یعنی یہ میری آہ کی تاثیر سے نہ ہو
- رہا بیگانۂ تاثیر افسوں آشنائی کا
- ہے ہوا میں شراب کی تاثیر
- خدایا جذبۂ دل کی مگر تاثیر الٹی ہے
- نالہ کرتا تھا ولے طالب تاثیر بھی تھا
- جوہر دست دعا آئنہ یعنی تاثیر
- کیا کشش میں دل کی اب تاثیر آدھی رہ گئی