آدھی
16 Misre
- گھستے گھستے پانو میں زنجیر آدھی رہ گئی
- مر گئے پر قبر کی تعمیر آدھی رہ گئی
- سب ہی پڑھتا کاش کیوں تکبیر آدھی رہ گئی
- کھنچ کے قاتل جب تری شمشیر آدھی رہ گئی
- غم سے جان عاشق دلگیر آدھی رہ گئی
- ہم نشیں آدھی ہوئی تقریر آدھی رہ گئی
- جاگ اٹھا میں کھینچنی تصویر آدھی رہ گئی
- کی تھی پوری ہم نے جو تدبیر آدھی رہ گئی
- تابش خرشید پر تنویر آدھی رہ گئی
- آتے ہی خاصیت اکسیر آدھی رہ گئی
- وصل کی شب اے بت بے پیر آدھی رہ گئی
- آکے آدھی دور میرے گھر سے وہ کیوں پھر گئے
- کیا کشش میں دل کی اب تاثیر آدھی رہ گئی
- خط میں آدھی ہو سکی تحریر آدھی رہ گئی
- نکلی آدھی حسرت تقریر آدھی رہ گئی
- واں کے جانے میں مری توقیر آدھی رہ گئی